’’کشمیر ہے پاکستان‘‘ یومِ یکجہتی پر آئی ایس پی آر کانیا ولولہ انگیز ترانہ ریلیز

Feb 05, 2026 | 09:42:AM
’’کشمیر ہے پاکستان‘‘ یومِ یکجہتی پر آئی ایس پی آر کانیا ولولہ انگیز ترانہ ریلیز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آئی ایس پی آر نے ’’کشمیر ہے پاکستان‘‘  ترانہ جاری کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر ایک نیا ولولہ انگیز ترانہ ریلیز کر دیا ہے، جو کشمیری عوام سے غیرمتزلزل محبت اور یکجہتی کا بھرپور اظہار ہے، ترانے کے دل میں اتر جانے والے بول ’’کشمیر ہے پاکستان‘‘ اس اٹل حقیقت کی ترجمانی کرتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگِ حیات ہے۔

ترانے میں کشمیری عوام کی بے مثال قربانیوں، عزم و استقلال اور ان کے زندہ و جاوید جذبۂ حب الوطنی کو انتہائی مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔

یہ ترانہ مظلوم کشمیریوں کے حوصلے، امید اور آزادی کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہے۔

ترانہ ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور عوامی حلقوں کی جانب سے اسے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے جذبات کا بھرپور عکاس قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بسنت کے دنوں میں مفت ٹرانسپورٹ کیسے حاصل کی جائے؟