فخرعالم کے گھرڈکیتی میں چوکیداراوردیگرملازم ملوث نکلے 

مدعی کی نشاندہی پرپولیس نے چوکیدارمحمد لطیف، کنٹریکٹ ملازم اور الیکٹریشن محمد ضیاء کو گرفتارکرلیا

Feb 05, 2025 | 15:31:PM
فخرعالم کے گھرڈکیتی میں چوکیداراوردیگرملازم ملوث نکلے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسامہ ملک) معروف گلوکار اورٹی وی میزبان فخرعالم کے گھرہونےوالی ڈکیتی میں گھرکا چوکیدار،کنٹریکٹ ملازم اوردیگر چار افراد کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے۔

 کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں معروف گلوکار و ٹی وی میزبان فخر عالم کے گھرپرہونےوالی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا، واردات میں گھرکا چوکیدار،کنٹریکٹ ملازم اوردیگر 4افراد کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے جس کے بعد درخشاں پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

مدعی کی نشاندہی پر چوکیدارمحمد لطیف ، کنٹریکٹ ملازم اور الیکٹریشن محمد ضیاء گرفتارکرلئے گئے۔

مدعی مقدمہ  کے مطابق گھریلو ملازمین نے دیگر 4ڈاکوؤں کے ساتھ مل کر واردات کی تھی،ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،دستی گھڑیاں اور دیگر قیمتی سامان لوٹا،لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی بھی لوٹی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ماورا حسین اور امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے؟افواہیں سرگرم

پولیس کے مطابق گھر اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اورعینی شاہدین کے بیانات کی مدد سے کیس پر کام کر رہے ہیں،واردات میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کیلئے بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔