جعلی عاملہ نے خاتون کے گھر کا صفایا کر دیا

Feb 05, 2025 | 13:15:PM
جعلی عاملہ نے خاتون کے گھر کا صفایا کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اولاد کی خواہش اور خاوند کی جان بچانے کیلئے ایک خاتون نے جادوگر کو گھر بلایا، مگر خاتون اور اس کے ساتھیوں نے جادو کرنے کے بہانے گھر کا صفایا کر دیا۔

 یہ واقعہ لاہور کے علاقے ہنجروال میں پیش آیا جہاں رابعہ رانی نامی خاتون نے اولاد نہ ہونے پر ثریا نامی جادوگرنی سے رابطہ کیا، جو علاقے میں جادو ٹونا اور کالے جادو کا علاج کرتی تھی،ثریا نے رابعہ کو اس کے خاوند کی جلد موت اور جادو کے اثرات کے بارے میں بتایا، جس کے بعد رابعہ نے اپنے خاوند کی زندگی بچانے کے لیے 7 بکرے، ایک بچھڑا اور 7 تولے سونا چڑھاوا دیا۔ ثریا نے سونا امانتاً لیا اور وعدہ کیا کہ جادو کرنے کے بعد سونا واپس کر دے گی۔

دو ماہ بعد جب رابعہ نے سونا واپس مانگا تو ثریا نے ایک بار پھر گھر آ کر جادو ٹونا کرنے کی بات کی، اس بار ثریا نے اپنے تین ساتھیوں کو ساتھ لا کر گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور نقدی چوری کر لی اور فرار ہو گئی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ۔

 پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں۔