’5فروری پاکستان اور کشمیر کے عوام کے رشتوں کی علامت‘وزیراعظم اورصدر آزاد کشمیر کا پیغام

Feb 05, 2025 | 00:03:AM
’5فروری پاکستان اور کشمیر کے عوام کے رشتوں کی علامت‘وزیراعظم اورصدر آزاد کشمیر کا پیغام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پروزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق اور صدر  بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے پیغامات جاری کردئے۔ 

 وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ دن پاکستان اور جموں و کشمیر کے عوام کے لازوال رشتوں کی علامت ہے،انہوں نے اس دن کو پاکستانیوں اور کشمیریوں کے عزم کی تجدید کا دن قرار دیا اور کہا کہ مظلوم کشمیری بھائیوں کی آزادی کی جدوجہد میں پاکستان ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

چوہدری انوار الحق نے مزید کہا کہ کشمیری عوام نے قیامِ پاکستان سے قبل ہی اپنے مستقبل کو پاکستان کے ساتھ وابستہ کر لیا تھا اور اس تاریخی فیصلے پر فخر محسوس کرتے ہیں،انہوں نے پاکستان کی حکومت کی جانب سے کشمیریوں کو سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام آزادی کی نعمت سے ہمکنار ہوں گے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام حقِ خودارادیت حاصل کر کے آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے،چوہدری انوار الحق نے بھارت کے یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد کو سراہا اور بھارت کے جبر کے باوجود کشمیریوں کی آزادی کی کوششوں کا تذکرہ کیا۔

انہوں نے اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے اور بھارت کے انتہا پسندانہ اقدامات کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے یہ عہد کیا کہ کشمیر کی جدوجہد کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا اور وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھارتی تسلط سے آزاد ہوگا۔

صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا پیغام؛ 

صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانی و کشمیری مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں اور بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کردیں،بھارت جس طرح مودی کی ہندوتوا پالیسیوں پر گامزن ہے اُس سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ بھارت جلد ٹکڑے ٹکڑے ہو کر اُس کا شیرازہ بکھر جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ مودی بھارت کا گوربا چوف ثابت ہو گابھارت ایک عالمی دہشت گرد کے طور پر سامنے آیا ہے، بھارت دہشت گرد ہے اسکا کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈین پارلیمنٹ میں واضح ثبوت کے ساتھ کیا 

انہوں نے کہا کہ بھارت نے کینیڈا میں بھارتی کینیڈین سکھ شہری ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ذریعے قتل کرایا تھا  اور دنیا کے دیگر ممالک میں بھی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے اور کینیڈا، امریکہ سمیت دیگر ممالک نے بھی اس کی مذمت کی ہے۔

صدر کا کہنا تھا کہ 5 فروری کا دن پاکستانیوں اور کشمیریوں کے لازوال رشتہ کی پہچان ہے جسے کئی دہائیوں سے بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے،ہم مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پرہندوستان کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں بند کروائیں اور اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے ظلم وجبر کا ایسا کوئی ہتھکنڈہ نہیں چھوڑا جو بے گناہ اور بے سروسامان کشمیری عوام پر آزمایا نہ گیا ہو، کشمیری عوام جرات، پامردگی اور حوصلے سے اپنے موقف پر قائم ہیں اور کشمیریوں نے اپنے نصب العین کونہیں چھوڑااور نہ ہی وہ کسی بھی صورت اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہونگے،ہم عالمی برادری کو یاد دلاتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر صرف کشمیریوں کا نہیں، بلکہ عالمی ضمیر کا امتحان بھی ہے۔

 سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت نے 5اگست 2019کو غیر قانونی اقدامات کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو بدلنے کی جو مذموم کوشش کی، وہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی برادری اس غیر قانونی اقدام کو مسترد کرے اور کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حقِ خودارادیت دلوائے۔ 

یہ بھی پڑھیں : کشمیری کمانڈر کو قتل کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 2 مرتبہ سزائے موت کی سزا سنادی گئی