سعودی عرب کے بعد یو اے ای نے بھی افغانستان میں سفارتخانہ بند کردیا

Feb 05, 2023 | 20:46:PM
سعودی عرب کے بعد یو اے ای نے بھی افغانستان میں سفارتخانہ بند کردیا
کیپشن: یو اے ای پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات نے بھی افغانستان میں سفارتخانہ بند کردیا۔
یو اے ای کابل میں سفارتخانہ بند کرنے والا سعودی عرب کے بعد دوسرا خلیجی ملک ہے، سعودی عرب بھی افغانستان میں سفارتخانہ بند کر چکا ہے۔
خیال رہے کہ طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد سے ہی افغانستان میں وقفے وقفے سے بم دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے، بم دھماکوں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں، داعش نے ان میں سے بہت سے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ،گزشتہ روز بھی دارالحکومت کابل کے شاہراہ 2 میں پشتونستان روڈ پر کار بم دھماکے میں کم از کم دو شہری زخمی ہوئے،ذرائع کے مطابق کابل دھماکا صدارتی محل کے قریب سکیورٹی کی گاڑی میں نصب بارودی مواد سے ہوا،دھماکے کے فوراً بعد طالبان کی سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جگہ کو گھیرے میں لیا ۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پٹرول مزید 50 روپے مہنگا کرنے پر آمادہ ہو چکی ہے،شاہ محمود قریشی