وزیراعلیٰ پنجاب سے اٹلی ترقیاتی تعاون ادارے کے 13رکنی وفد کی ملاقات,اہم امور پر تبادلہ خیال

Feb 05, 2023 | 19:45:PM
وزیراعلیٰ پنجاب سے اٹلی ترقیاتی تعاون ادارے کے 13رکنی وفد کی ملاقات,اہم امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب سے اٹلی ترقیاتی تعاون ادارےکا13رکنی وفد ملاقات کر رہا ہے
وزیراعلیٰ پنجاب سے اٹلی ترقیاتی تعاون ادارے کے 13رکنی وفد کی ملاقات,اہم امور پر تبادلہ خیال
وزیراعلیٰ پنجاب سے اٹلی ترقیاتی تعاون ادارے کے 13رکنی وفد کی ملاقات,اہم امور پر تبادلہ خیال
وزیراعلیٰ پنجاب سے اٹلی ترقیاتی تعاون ادارے کے 13رکنی وفد کی ملاقات,اہم امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اٹلی کے ترقیاتی تعاون کے ادارے کے ڈائریکٹر لوکا میسٹر یپیری(Mr.Luca Maestripieri) کی سربراہی میں 13رکنی وفد نے ملاقات کی۔

تفصیلات کےمطابق  اہم ملاقات میں پنجاب میں زراعت اور ووکیشنل ٹریننگ کے شعبوں میں اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کی تجدید کے حوالے سے تعاون پر بھی گفتگو کی گئی،ماحولیاتی آلودگی اور سموگ سے نمٹنے کیلئے اطالوی تکنیکی کی معاونت پر بھی بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ زراعت، ووکیشنل ٹریننگ، ماحولیاتی آلودگی کے سدباب کیلئے باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ لاہور میں سموگ سے نمٹنے، زراعت اور دیگر شعبوں کی بہتری کیلئے اٹلی کی ٹیکنیکل سپورٹ کا خیر مقدم کریں گے،یورپی یونین کی مارکیٹوں تک رسائی دینے پر اٹلی کے ممنون ہیں، اٹلی میں ٹویوٹا انسٹرکٹرز  کی ٹریننگ سے پنجاب کی ووکیشنل ایجوکیشن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیاجاسکے گا۔ 

اطالوی وفد کے سربراہ نے کہا کہ لاہور آکر خوشی ہوئی، ثقافت اور لوگوں کی مہمان نوازی متاثر کن ہے، ملاقات میں پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے سی ای او نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دی، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری انوائرمنٹ نے ایئر کوالٹی، ماحولیاتی آلودگی اور دیگر امور سے آگاہ کیا۔ 

یہ بھی پڑھیںافواہیں پھیلانے والوں کو کرارا جواب،وزیر اعلیٰ نے بڑا قدم اٹھا لیا

  واضح رہے کہ اطالوی وفد میں مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن آفس کے سربراہ مسٹر سٹیفانو گلینینسکی (Mr.Stefano Glinianski)، ہیڈ آف ایویلیوایشن آفس فرانسسکو کیپیچی(Mr.Francesceo Capecchi)،اٹلی کے سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن رابرٹو نیکیا (Mr.Roberto Neccia)، فرانسسکو زٹا،ایمانویلا بینینی،جیکوپو برانچیسی،پارٹنرشپ ایکسپرٹ مشن کوآرڈینیٹر،اٹلی کے اعزازی قونصل فہد اقبال اور دیگر سربراہان شامل تھے جبکہ صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر،سیکرٹری زراعت،سیکرٹری اطلاعات،چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔