کراچی ائیرپورٹ سےمسافر  گرفتار،کیا وجہ بنی؟ 

Feb 05, 2023 | 17:45:PM
کراچی ائیرپورٹ سےمسافر  گرفتار،کیا وجہ بنی؟ 
کیپشن: گرفتاری(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کو گرفتار کر لیا۔

وحید احمد نامی مسافر  پاکستانی پاسپورٹ پر ایران سے کراچی پہنچا تھا،مسافر کے پاسپورٹ پر اسپین کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے جعلی ویزا ایرانی ایجنٹ سے حاصل کیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق  مسافر نے ویزے کے حصول کیلئے 5 لاکھ روپے ادا کئے،ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل  کر دیا گیا،مزید تفتیش جاری ہے۔