2025 کی آخری قومی پولیو مہم کی تیاری مکمل ، ساڑھے4 کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

Dec 05, 2025 | 21:11:PM
 2025 کی آخری قومی پولیو مہم کی تیاری مکمل ، ساڑھے4 کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)رواں ماہ دسمبر میں سال 2025 کی آخری قومی پولیو مہم کی تیاری مکمل کر لی گئیں،قومی پولیو مہم 15 سے 21 دسمبر تک ملک بھر میں جاری رہے گی۔

  وفاقی وزارتِ صحت کےمطابق 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز مہم میں خدمات انجام دیں گے،مہم کے دوران ملک بھر میں گھر گھر جا کر ساڑھے4 کروڑ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔وزارتِ صحت کے اعداد شمار کے مطابق رواں سال ملک میں پولیو کے 30 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مودی اور پیوٹن کا پیار بڑھ گیا،بھارت کو روسی تیل کی بندش پر ٹرمپ کو کرارا جواب