سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ

Dec 05, 2024 | 15:28:PM
سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سونے کی  عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج پھر اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد  ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ  75 ہزار  700 روپے ہو گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 ہزار 428 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں :  انٹرنیٹ سروس بند

 ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالرز اضافے سے 2 ہزار 645 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔