توشہ خانہ کیس ٹو: بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری

Dec 05, 2024 | 15:18:PM
توشہ خانہ کیس ٹو: بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عدالت نے توشہ خانہ کیس ٹو میں عمران خان کی اہلیہ کے وارنٹ جاری کردیئے۔

راولپنڈی کے سینٹرل جج شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی،عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر بشریٰ بی بی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور ان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی خارج کردی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے شورٹی بانڈز کیوں نہ ضبط کئے جائیں ۔

یاد رہے آج ہی اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹوکیس میں ایف آئی اے کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کیا تھا۔