ایک اور بھارتی اداکار چل بسے

Dec 05, 2023 | 12:45:PM
ایک اور بھارتی اداکار چل بسے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایک اور بھارتی اداکار چل بسے۔

بھارتی کرائم ڈرامہ سیریل سی آئی ڈی کے معروف اداکار دنیش فیڈنس پیر کی رات چل بسے۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دنیش فیڈنس کی موت کی تصدیق ساتھی اداکار اور سی آئی ڈی میں 'دیا' کا کردار نبھانے والے دیانند شیٹی نے کی۔

ضرور پڑھیں:کیا ابھیشیک بچن نےایشوریہ کیساتھ طلاق کی تصدیق کر دی؟

دنیش سے متعلق 3 دسمبر کو بھارتی میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہیں دل کا دورہ پڑنے کے سبب ممبئی کے ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔