عمران خان کو پارٹی صدارت سے ہٹانے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

Dec 05, 2023 | 11:31:AM
عمران خان کو پارٹی صدارت سے ہٹانے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)الیکشن کمیشن نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی صدارت سے ہٹانے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

 الیکشن کمیشن میں سابق چیئرمین پی ٹی  آئی کو پارٹی عہدے سے متعلق کیس کی سماعت  ہوئی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے سماعت کی،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،درخواست گزار خالد محمود ایڈووکیٹ بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ ہم نے انٹراپارٹی انتخابات کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا ہے،اب اس کیس کو ختم ہو جانا چاہئے،قانونی طور پر یہ معاملہ ختم ہو چکا ہے کیونکہ پارٹی کا نیا چیئرمین آ گیا ہے۔

وکیل سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ اگر آپ اس کیس کو چلانا چاہتے ہیں تو اکبر ایس بابر پٹیشن دائر کررہے ہیں اس کے ساتھ چلا لیں، چیف الیکشن  کمشنر نے کہاکہ آپ درخواست گزار کو موقع دے رہے  کہ وہ نئے چیئرمین کیخلاف بھی پٹیشن دائر کرے،درخواست گزار نے کہاکہ آرڈر میں لکھ دیں کہ سابق چیئرمین سزا یافتہ ہیں، پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں رکھ سکتے،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے الیکشن لڑا ہی نہیں، اس میں ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات،اکبر ایس بابر نے آخر کار بڑا قدم اٹھا لیا

الیکشن کمیشن نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی صدارت سے ہٹانے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔