اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات چیلنج کرنے کا فیصلہ

Dec 05, 2023 | 11:18:AM
اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات چیلنج کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبر اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اکبرایس بابر آج پی ٹی آئی کے انٹر پارٹی انتخابات چیلنج کرنے کے لئے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات 2 دسمبر کو ہوئے تھے جس میں پارٹی چیئرمین سمیت تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 20 روز میں نئے پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا اور انتخابات کے بعد تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سونے کی قیمت میں بڑی کمی

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے جلد از جلد پارٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی استدعا بھی کر رکھی ہے۔