شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 1 جوان شہید

Dec 05, 2022 | 18:43:PM
شمالی وزیرستان, سکیورٹی فورسز , آپریشن، 5 دہشتگرد, ہلاک، جوان شہید
کیپشن: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) شمالی وزیرستان کے علاقے جھلر الگاد میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ،فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہیدہوگیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فوجیوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں تلاش کیا، جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد مارے گئے، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 25 سالہ سپاہی ناصر خان شہید ہوگئے۔

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم رہے۔