عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع

Dec 05, 2022 | 16:21:PM
الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی۔

دوسری جانب عمران خان نے سائفر آڈیو لیک سکینڈل میں طلبی نوٹس کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ عمران خان کی درخواست میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا کہ عمران خان ایک ایماندار، باعزت شہری اور ملک کی نامور شخصیت ہیں، عمران خان کا ملکی سیاست کو نئے دھارے میں لانے میں اہم کردار ہے، عمران خان کی بڑھتی ہوئی شہرت سیاسی طاقتوں کیخلاف ایک خطرہ بن چکی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ بطور وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کو افغانستان سے نکلنے میں کامیاب کردار ادا کیا، ایف آئی اے نے سائفر میسج کے معاملے پر انکوائری شروع کر رکھی ہے، ایف آئی اے نے سائفر کے معاملے پر بیان قلمبند کروانے کیلئے 6 دسمبر کو طلب کیا ہے، سائفر انکوائری کو پہلے ہی سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ بھی اسی سیاسی انتقام کا شاخسانہ ہے، طلبی نوٹس میں کسی قانون کی پاسداری نہیں کی گئی، عدالت سے استدعا ہے کہ سائفر آڈیو لیک سکینڈل کی انکوائری کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے، درخواست کے حتمی فیصلے تک سائفر آڈیو لیک سکینڈل انکوائری کو روکا جائے۔