موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

Dec 05, 2022 | 10:03:AM
موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پتوکی میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق پولیس کانسٹیبل وسیم شہزاد لاہور میں بطور ڈرائیور ایم ٹی برانچ میں تعینات تھا، مقتول ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد موٹرسائیکل پر سوار ہوکر واپس اپنے گاؤں ’جاگو والا چک‘ جا رہا تھا کہ پتوکی تحصیل کچہری کے قریب دو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، پولیس نے مقتول اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال پتوکی منتقل کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر پتوکی پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔