برطانیہ سے پاکستان آنیوالے مسافروں کیلئے خوشخبری 

Dec 05, 2020 | 20:23:PM
 برطانیہ سے پاکستان آنیوالے مسافروں کیلئے خوشخبری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطانوی ایئر لائنز کا 13 دسمبر سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ۔برطانوی ایئرلائنز ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کا شیڈول جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ورجن اٹلانٹک پاکستان کے لئے جدید ائیربس اے 332 استعمال کرے گی۔ سول ایوی ایشن نے ایئرلائن کوہفتہ وار8 پروازوں کی لینڈنگ کی اجازت دی۔ایئرلائن کا 7اور 9 دسمبرکو کارگو طیارہ سامان اور عملے کو لیکر لاہورپہنچے گا۔پہلی پرواز 13دسمبرکو لندن سے لاہورروانہ ہوگی،14دسمبرکی صبح پہنچے گی جہاں برطانوی سفارتی عملہ اورسول ایوی ایشن افسران مسافروں کا استقبال کرینگے۔
لندن سے لاہور ہفتہ وار4،لندن سے اسلام آباد کیلئے3 پروازیں آپریٹ ہونگی۔ مسافروں کو لاہور اور اسلام آبادسے براہ راست لندن کیلئے پرواز میسر ہوگی۔ 
سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹرایئرٹرانسپورٹ نے لاہور اور اسلام آباد کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سی اے اے نے ورجن ایئرلائن کو مانچسٹر سے پاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت نہیں دی۔