انجن میں خرابی ، طیار ے کی ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ

Dec 05, 2020 | 12:14:PM
انجن میں خرابی ، طیار ے کی ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی ریاست مینیسوٹا کے علاقے منیاپولس میں پائلٹ نے چھوٹے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی اور اُسے مصروف شاہراہ پر اتار نے میں کامیاب رہا،بتایا جاتا ہے کہ طیارے کے انجن میں خرابی پیدا ہو گئی تھی 

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مینیسوٹا کے علاقے منیاپولس کے ہائی وے پر پائلٹ نے چھوٹا طیارہ اتارا ، خوش قسمتی سے ہنگامی لینڈنگ کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کی رات پائلٹ ارڈن ہلز کے قریب جہاز اڑا رہا تھا کہ اچانک انجن میں خرابی پیدا ہوئی تو اُس نے ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پائلٹ نے جہاز اتارنے کے لیے ہائی وے کا انتخاب کیا اور کمال مہارت کے ساتھ طیارے کو اتارنے میں کامیاب رہا۔ہنگامی لینڈنگ کی ویڈیو ز اور تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں ،جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر گاڑی رفتار کے ساتھ چل رہی تھی تو سیکنڈز کے فرق سے وہاں سے جہاز گزرا۔ریمسے کاؤنٹی شیرف فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ طیارے کا انجن خراب ہوگیا تھا جس کی وجہ سے پائلٹ کو ہائی وے پر ہی جہاز اتارنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔