پولیس نے لاہور سے ریحانہ ڈار کو حراست میں لے لیا: پی ٹی آئی کا دعویٰ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) ںے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے لاہور سے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو حراست میں لے لیا ہے تاہم پولیس کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں ریحانہ ڈار کو پولیس وین سے نکلتے دیکھا جا سکتا ہے، اس سے قبل پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن حافظ ذیشان رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ پولیس تقریبا ً200 پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کر چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے نو تھانوں میں درج ایف آئی آر موصول ہو چکی ہیں اور باقی تھانوں میں ابھی تک ایف آئی آر کا اندراج نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور