راولپنڈی،3 پولیس افسران کے تبادلے،فرحان اسلم چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تعینات

Aug 05, 2025 | 18:56:PM
راولپنڈی،3 پولیس افسران کے تبادلے،فرحان اسلم چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب نے راولپنڈی پولیس کے تین افسران کے تبادلے کر دیئے ہیں، تبادلوں و تعیناتیوں کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ۔

 آئی جی پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  چیف ٹریفک آفیسر بنش فاطمہ، ایس ایس پی انویسٹیگیشن صباء ستار اور ایس پی راول راجہ محمد حسیب کا تبادلہ کر دیا گیاہے۔فرحان اسلم کو  چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی انویسٹیگیشن صباء ستار کا بطور اے آئی جی ٹریننگ لاہور تبادلہ کر دیا گیا ہے۔محمد رضا تنویر کو ایس ایس پی انوسٹیگیشن راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ۔ایس پی راول راجہ محمد حسیب کا ایس پی انویسٹیگیشن سیالکوٹ تبادلہ کر دیا گیا ۔سعد ارشد کو ایس پی راول ٹاؤن راولپنڈی تعینات کر دیا گیا۔اس سے قبل سعد ارشد بطور ایس پی مدینہ ٹاؤن فیصل آباد فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔آئی جی پنجاب کی جانب سے تبادلوں و تعیناتیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے عمر ایوب، شبلی فراز سمیت 9 اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا