سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانے پر ملزم نے بھابھی اور 2 بھتیجیوں کو قتل کردیا

Apr 05, 2026 | 22:58:PM
 سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانے پر ملزم نے بھابھی اور 2 بھتیجیوں کو قتل کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر اعوان)خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ میں دیور  نے مبینہ طور  پر سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بنانے پر بھابھی اور  2  بھتیجیوں کو  قتل کردیا۔

واقعہ مالاکنڈ کی تحصیل درگئی کے علاقہ قلدرہ میں پیش آیا جہاں  ملزم نے  فائرنگ سے ماں دو بیٹیوں سمیت قتل کردیا۔ 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو بھابھی اوربھتیجیوں کا سوشل میڈیا کے لیے ویڈیوز بنانا پسند نہیں تھا،سوشل میڈیاکیلئے ویڈیو بنائی تھی جس پر دیور نے طیش میں آکر بھابھی اور دو بھتیجیوں کا قتل کیا،لیویز فورس نے تینوں لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا ہے،مقامی زرائع کے مطابق دیور نے بھابی اور2 بیٹیوں کو ایک ساتھ فائرنگ کرکے قتل کیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ دیورفائرنگ کے فوری بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے،لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرکے ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔