’’ ایسی پوزیشن میں نہ لائیں، جہاں دکھانا پڑے کتنا ظالم اور بےرحم ہوسکتا ہوں‘‘:شاہین شاہ آفریدی

Apr 05, 2024 | 13:57:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کی انسٹاگرام اسٹوری نے ایک بار پھر قومی ٹیم میں اختلافات کی خبروں کی تصدیق کردی۔

گزشتہ روز  شاہین شاہ آفریدی نے  انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اسٹوری شیئر کی جس کے الفاظ کچھ اس طرح تھے کہ ’’مجھے کبھی ایسی پوزیشن میں مت لانا جہاں مجھے یہ دکھانا پڑے کہ میں کتنا ظالم اور بے رحم ہو سکتا ہوں! میرے صبر کا امتحان نہ لیں کیونکہ میں شاید سب سے مہربان اور پیارا شخص ہوں جس سے آپ کبھی ملے ہوں لیکن ایک بار جب میں اپنی حد تک پہنچ جاتا ہوں تو آپ مجھے وہ کام کرتے دیکھیں گے جو کسی نے سوچا بھی نہیں تھا‘‘۔

سابق کپتان کی انسٹا اسٹوری اس بات کا اشارہ دے رہی ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے، شاہین کو محض نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں قیادت کا موقع دیا گیا، جہاں گرین شرٹس کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ انہوں نے سیریز میں نوجوان اعظم خان، صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کو بھی موقع دیا۔ 

مزید پڑھیں:  ٹوبہ ٹیک سنگھ: زیریلی چائے پینے سے ماں سمیت 5 بچوں کی حالت غیر،بیٹی جاں بحق

کاکول میں جاری ٹریننگ کیمپ کے دوران انہیں کپتانی سے فارغ کردیا گیا اور بابراعظم  کو ایک مرتبہ پھر قیادت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھارت میں 50 اوورز ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد بابراعظم تینوں فارمیٹ کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، بعدازاں بورڈ نے شان مسعود کو ٹیسٹ کپتان جبکہ شاہین کو ٹی20 فارمیٹ کی ذمہ داری سونپ دی تھی جبکہ ون ڈے کیلئے کپتان کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔