عدنان سمیع خان کے بھائی جنید سمیع خان نے انہیں کینسر قرار دے دیا

Apr 05, 2023 | 23:11:PM
عدنان سمیع خان کے بھائی جنید سمیع خان نے انہیں کینسر قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)معروف بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان کے بھائی جنید سمیع خان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے عدنان سمیع خان کی حقیقت  بیان کردی۔

تفصیلات کے مطابق جنید سمیع خان نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے بھائی گلوکار عدنان سمیع خان کے بارے میں اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ "عدنان جھوٹ بولتے ہیں کہ وہ برطانیہ میں پیدا ہوئے جبکہ ان کی پیدائش 15 اگست 1969 کو راولپنڈی میں ہوئی، ہماری والدہ پاکستانی ہیں اور ان کا تعلق سرگودھا سے ہے عدنان نے یہ بھی جھوٹ بولا ہے کہ وہ بھارت میں پیدا ہوئی ہیں"۔جنید سمیع خان نے گلوکار کی ویٹ لاس جرنی کو بھی جھوٹ قرار دیتے  ہوئے لکھا کہ "عدنان کے گیسٹرک بائی پاس کی فیس بھی ہمارے والد نے دی تھی جبکہ فیس کے حوالے سے انہیں شبہات ہیں"۔

جنید نے انکشاف کیا کہ" 1986 میں عدنان سمیع او لیولز میں ناکام ہوئے تھے، ان کے پاس جو ڈگری ہے وہ جعلی ہے، وہ جھوٹ بولتے ہیں کہ انہوں نے برطانیہ سے وکالت میں ڈگری لی ہے جبکہ انہوں نے بی اے پرائیویٹ بھی پنجاب یونیورسٹی سے مکمل کیا ہے, عدنان نے اپنی دوسری بیوی صبا گالاداری کے ساتھ اپنے ازدواجی معاملات کی بھی حیا نہ کی، نامناسب ویڈیوز سارے انڈیا کے سامنے پیش کیں اور الزام لگایا کہ یہ صبا کے کسی آشنا کا کام ہے، مجھے پتہ چلا کہ صبا کورٹ میں بیہوش ہوگئی تھیں"۔

جنید نے عدنان کی اہلیہ رویا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "میں حیران ہوں کہ تم ایسے انسان کے ساتھ کیسے رہ سکتی ہو؟انہوں نے لکھا کہ عدنان نے گھر والوں کو سب سے بڑا دکھ اس وقت دیا جب انہوں نے 1997 میں اپنے 3 سالہ بیٹے آذان سمیع خان کو اغوا کیا اور اسے دبئی، کینیڈا اور بعد ازاں امریکہ لے گئے، قانونی اعتبار سے آپ 7 سال تک ایک بچے کو اس کی ماں سے الگ نہیں کرسکتے ہیں"۔

جنید نے اپنی پوسٹ میں گلوکار کی بھارتی شہریت کے بارے میں لکھا کہ" اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ انڈیا سے پیار کرتے ہیں، اس ملک نے انہیں وہ بنایا ہے جو وہ ہیں لیکن اس کی بھی ایک قیمت تھی، کانسرٹس کے دوران صدارتی ایوانوں میں رکنا، قیمتی گاڑیوں میں گھومنا یہ سب پاکستان نہیں کرسکتا تھا"۔