معروف اداکارہ ثناء جاوید کے منہ پر وزنی بیگ گرگیا۔ویڈیو وائرل

Apr 05, 2022 | 12:51:PM
ثنا جاوید، فائل فوٹو
کیپشن: ثنا جاوید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ثناء جاوید نجی ٹی وی کے گیم شو میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے ٹیم کی کپتان کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیے۔
تفصیلات کے مطابق  دوران شو معروف ادکارہ ثناء جاوید    کی ٹیم گیم کھیلنے میں مصروف تھی جس میں اداکارہ بھی پیش پیش تھیں تاہم انہیں بیگ کیچ کرنا تھے مگر ثناء اپنی طرف آنے والے بیگ سے لاعلم تھیں اور اسے کیچ نہ کر پائیں جس کے باعث بھاری بھرکم بیگ ان کے منہ پر آگرا۔ معروف اداکارہ ثناء جاوید کے منہ پر گیم شو کے دوران بیگ گر گیا۔

اداکارہ کے ساتھ پیش آئے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس پر صارفین تبصرے پیش کررہے ہیں تاہم واقعے میں ثناء چوٹ لگنے سے بال بال بچ گئیں۔

 یاد رہے کہ ثناء جاوید گزشتہ ماہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، شوبز سے منسلک معروف اداکاروں، ماڈلز اور میک اپ آرٹسٹس نے اداکارہ پر الزام عائد کیا تھا کہ شوٹنگ کے سیٹس پر ثناء کا رویہ انتہائی نامناسب ہوتا ہے۔

بعد ازاں اداکارہ نے ان تمام الزامات کی تردید کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:     لائیو شو میں اعجاز اسلم کیساتھ غیر معمولی واقعہ پیش آ گیا۔ویڈیو وائرل