وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط ۔۔ اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جائے ۔مولانا فضل الرحمان

Apr 05, 2022 | 10:02:AM
مولانا فضل الرحمان ، مطالبہ
کیپشن: مولانا فضل الرحمان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملکی صورتحال پر مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان سامنے آیا ہے، مولانافضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف اسمبلی کی اکثریت عدم اعتماد کرچکی ہے، عمران خان مزید اس ملک کے قانونی وزیراعظم نہیں رہے
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ صدر اور عمران خان آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں، اب آئین کا تقاضا ہے آرمی چیف سکیورٹی ادارے انہیں مزید بطور وزیراعظم ڈیل نہ کریں، مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا ہے سفیر کے خط اور سکیورٹی کے دیگر معاملات پر عسکری قیادت اپوزیشن کو اعتماد میں لے، سکیورٹی کی بریفنگ کے قانونی مستحق اب عمران خان نہیں رہے۔ان کا کہناتھا کہ ایک ایک منٹ ملک کیلئے بھاری ثابت ہورہا ہے،اس ڈرامے کا ڈراپ سین فوراًن ہوجانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:شاہد خاقان عباسی نے عمران خان کو بڑا چیلنج دے دیا