جناح ہاوس حملہ کیس؛ بانی پی ٹی آئی کے بھانجے  کو کوٹ لکھپت جیل رہا کردیا گیا

Sep 04, 2025 | 19:42:PM
جناح ہاوس حملہ کیس؛ بانی پی ٹی آئی کے بھانجے  کو کوٹ لکھپت جیل رہا کردیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) جناح ہاوس حملہ کیس میں ضمانے منظور ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے کو کوٹ لکھپت جیل رہا کردیا گیا۔  

 لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس کیس میں ملزم کی ضمانت منظور کر لی، عدالت نے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ،ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع ہونے پر رہائی کی روبکار جاری ہوئی تھی ،انسداد دہشتگردی عدالت  کے جج منظر علی گل نے روبکار جاری کی تھی 

جس کے بعد  شیرشاہ کو فیملی اور لیگل ٹیم ہمراہ جیل سے روانہ کردیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں : قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی نہ ہونے والے سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی فہرست آگئی