انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر 281.71 روپے سے کم ہوکر 281.67 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوکر 283.20 روپے،یورو 3 پیسے کمی سے 330 روپے کا ہوگیاجبکہ برطانوی پاؤنڈ 1.68 روپے مہنگا ہوکر 380.93 روپے پر آگیا ۔
اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 77.10 روپے،سعودی ریال 75.40 روپے پر برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عام تعطیل کا اعلان