چیئرمین ایس ای سی پی اور کمشنرز کی تنخواہوں و مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں 

Sep 04, 2025 | 16:25:PM
چیئرمین ایس ای سی پی اور کمشنرز کی تنخواہوں و مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) چیئرمین ایس ای سی پی اور کمشنرز کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔
  چیئرمین ایس ای سی پی اور کمشنرز کو تنخواہوں اور مراعات کی مد میں 2023-24 میں 15 کروڑ 66 لاکھ 40 ہزار روپے کی ادائیگیاں کی گئیں،عامر علی خان کو ذاتی تنخواہ کی مد میں 52 لاکھ 52 ہزار 892 روپے اورعاکف سعید کو 24 لاکھ 88 ہزار 212 روپے کی ادائیگی کی گئی, عاکف سعید کو 27 لاکھ 64 ہزار 680 روپے کا خصوصی الاؤنس جاری کیا گیا۔
چیئرمین اورکمشنرز کی تنخواہوں اورمراعات کے معاملے پر ایس ای سی پی نےتفصیلات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو جمع کرادیں ،دستاویز کے مطابق چیئرمین ایس ای سی پی اور کمشنرز کو بنیادی تنخواہ کی مد میں فی کس ایک کروڑ 38 لاکھ 23 ہزار 424 روپے کی ادائیگی کی گئی، عامر علی خان ، عاکف سعید ، عبد الرحمن وڑائچ اور مجتبیٰ لودھی کو مجموعی طور پر 5 کروڑ 52 لاکھ 93 ہزار 696 روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی میں کون بڑا کون چھوٹا؟ لڑائی شدت اختیار کر گئی
 چیئرمین ایس ای سی پی اور کمشنرز کو میڈیکل الاؤنس کی مد میں فی کس 13 لاکھ 82 ہزار 342 روپے کی ادائیگی کی گئی، عامر علی خان کو ذاتی تنخواہ کی مد میں 52 لاکھ 52 ہزار 892 روپے اورعاکف سعید کو ذاتی تنخواہ کی مد میں 24 لاکھ 88 ہزار 212 روپے کی ادائیگی کی گئی، عاکف سعید کو 27 لاکھ 64 ہزار 680 روپے کا خصوصی الاؤنس بھی جاری کیا گیا ۔
چیئرمین ایس ای سی پی اور کمشنرز کو اردلی الاؤنس کی مد میں 2 لاکھ 40 ہزار روپے فی کس ادائیگی کی گئی، چیئرمین ایس ای سی پی اور کمشنرز کو ایل ایف اے کی مد میں 11 لاکھ 51 ہزار 952 روپے فی کس ادا کیے گئے، عامر علی خان کو 57 لاکھ 59 ہزار 758 روپےاورعاکف سعید کو 35 لاکھ 43 ہزار 435 روپے کا بونس ادا کیا گیا،عبدالرحمان وڑائچ اور مجتبیٰ لودھی کو 31 ،31 لاکھ روپے سے زائد کا بونس ادا کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک رخصت سے متعلق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کانیا حکمنامہ جاری
چیئرمین ایس ای سی پی اور کمشنرز کو 13 لاکھ 82 ہزار 342 روپے کا پراویڈنٹ فنڈ ادا کیا گیا ،چیئرمین ایس ای سی پی اور کمشنرز کو وی پی ایس کی مد میں 13 لاکھ 82 ہزار 342 روپے فی کس ادائیگی کی گئی، عامر علی خان کو سکیورٹی گارڈ کی مد میں 14 لاکھ 80 ہزار 229 روپے، عاکف سعید کو سیکیورٹی گارڈ کی مد میں 18 لاکھ 98 ہزار 658 روپے، عبدالرحمان وڑائچ کو سیکیورٹی گارڈ کی مد میں 17 لاکھ روپے اور مجتبیٰ لودھی کو سیکیورٹی گارڈ کی مد میں 15 لاکھ روپے سے زائد کی ادائیگی کی گئی۔
 دستاویز کے مطابق عامر علی خان کو پیٹرول کی مد میں 13 لاکھ 90 ہزار روپے،عاکف سعید کو پیٹرول کی مد میں 11 لاکھ روپے، عبدالرحمان وڑائچ کو 11 لاکھ روپے اورمجتبیٰ لودھی کو پیٹرول کی مد میں 13 لاکھ 89 ہزار روپے سے زائد کی ادائیگی کی گئی۔
 آڈیٹر جنرل کا کہنا ہے کہ ایس ای سی پی نے وزارت خزانہ کی منظوری کے بغیر تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کی منظوری دے جبکہ ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ پالیسی بورڈ کے پاس تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کااختیار ہے، پالیسی بورڈ کو وزارت خزانہ سے منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہے۔