پی ٹی آئی میں کون بڑا کون چھوٹا؟ لڑائی شدت اختیار کر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( طیب سیف )پی ٹی آئی میں کون بڑا ہے اورکون چھوٹا؟اس حوالے سے لڑائی شدت اختیار کر گئی۔
پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی بالاتر ہے یا سیاسی کمیٹی فیصلہ کرے گی؟اس حوالے سے کھینچا تانی جاری ہے ۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ پر بھی تحفظات اورسیاسی کمیٹی پر عدم اعتماد کا اعلان کر دیاہے ،پارلیمانی کمیٹی سیاسی کمیٹی کا کوئی حکم نہیں مانے گی اوراپنے فیصلے خود کرے گی، سیاسی کمیٹی میں غیر منتخب لوگ ہیں جو پارلیمانی کمیٹی پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ پر بھی تحفظات کا اظہار کر دیا ہے جبکہ سیاسی کمیٹی پربھی عدم اعتماد کا اعلان کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک رخصت سے متعلق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کانیا حکمنامہ جاری
ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی سیاسی کمیٹی کا کوئی حکم نہیں مانے گی اور اپنے فیصلے خود کرے گی ,سیاسی کمیٹی میں سلطان اکرم راجہ ، عالیہ حمزہ ، شوکت بسرا ، شعیب شاہین سمیت مختلف لوگ منتخب نہیں ہیں،سیاسی کمیٹی میں منتخب اراکین کے نہ ہونے پر پارلیمانی کمیٹی نے اپنے تحفظات کا اظہار کیاہے ۔ پارلیمانی پارٹی اراکین ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی پارٹی میں اختلاف ختم کروانے اور اپنی حیثیت منوانے میں ناکام رہی ہے ،پارلیمانی پارٹی اب لیڈ کرے گی اور بانی کی بہنوں سے پارٹی کے اختلافات کو ختم کرائے گی ۔