مداحوں کیلئے خوشخبری،اداکار سلمان خان نے بڑا اعلان کر دیا

Sep 04, 2023 | 15:21:PM
مداحوں کیلئے خوشخبری،اداکار سلمان خان نے بڑا اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سٹار سلمان خان نے  مداحوں کو خوشی کی خبر سناتے ہوئے بڑا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بینگ ہیومین کلاتھگ دبئی کے پیچ سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں سلمان خان نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے دیرا سٹی سنٹر میں اپنا برانڈ آؤٹ لیٹ کھولنے کا اعلان کردیاہے۔

 مذکورہ ویڈیو کلپ میں اداکار کہتے ہیں میرے پاس آپ کیلئے ایک بڑا سرپرائز ہے، دیرا سٹی سنٹر میں ایک برانڈ آؤٹ لیٹ کھل رہا ہے ۔

دبنگ سٹار سلمان خان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ آپ کو اسٹور پسند آئے گا اور امید ہے کہ آپ اس تجربے سے لطف اندوز ہوں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:  مہنگی بجلی،قیمتوں میں اضافہ؟،نیپرا سے بھی اہم خبر آ گئی