سونا مزیدمہنگا،فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کااضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 886ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ کے بعدملکی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2100روپے کے اضافے کے بعد 4لاکھ 7ہزار 778روپے کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں:سیمنٹ کی ایکسپورٹ اور مقامی فروخت میں اضافہ
اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 1801روپے کے اضافے کے بعد 3لاکھ 51ہزار 404روپے کی سطح پرپہنچ گئی۔
ایک تولہ چاندی 57 روپے مہنگی ہوکر 4896 روپے کی ہوگئی ہے۔