فیصل واوڈا نے نواز شریف کو  بڑا مشورہ دیدیا

Oct 04, 2023 | 11:11:AM
فیصل واوڈا نے نواز شریف کو  بڑا مشورہ دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپس نہ آنے کا مشورہ دیدیا۔

 سابق وزیر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوگیا ہے، نوازشریف کو واپس نہیں آنا چاہیے، مریم نواز کے جلسے میں 500 لوگ نہیں تھے تو5 لاکھ لوگ مینارپاکستان کیسے آئیں گے،موجودہ حالات و واقعات ایسے ہیں کہ جنوری کے آخرتک انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے۔

یہ بھی پڑھیں:  مسلسل 21 ویں روز بھی روپے کا وار،ڈالر کا ریٹ گر گیا

دوسری جانب گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے معاملات طےپانے کاتاثر بےبنیاد ہے،پوری قوم نوازشریف کی وطن واپسی کی منتظر ہے،نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں، مینارِ پاکستان پر استقبال اور خطاب ہو گا۔