پہلا ون ڈے: جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کیلئے 264 رنز کا ہدف

Nov 04, 2025 | 14:56:PM
پہلا ون ڈے: جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کیلئے 264 رنز کا ہدف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 264 رنز کا ہدف دیا ہے۔

فیصل آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 49.1 اوور میں 263 رنز پر ڈھیر ہوگئی،پروٹیز کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک 63 اور لوان ڈرے پریٹوریئس 57 رنز بناکر نمایاں رہے۔

 اس سے قبل، شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بلے بازی کی دعوت تو کوئنٹن ڈی کوک اور وان ڈرے پریٹوریئس نے ٹیم کو 98 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا،پریٹوریئس 57 رنز بناکر صائم ایوب کا شکار بنے۔

ڈی کوک نے ٹونی ڈی زورزی کے ساتھ ملکر 43 رنز کی شراکت قائم کی اور اس دوران اپنی نصف سینچری بھی مکمل کی، وہ 63 رنز بنانے کے بعد نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے جب کہ زورزی 18 رنز بناکر صائم ایوب کی گیند پر انہی کو کیچ دے بیٹھے۔

پروٹیز کپتان میتھیو بریٹزکے نے 42 رنز کی اننگز کھیلی، ڈیبیو کرنے والے سینیتمبا قیشیلے 22 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، ڈونووین فریرا 3، جارج لنڈے 2، رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ کاربن بوش نے 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

قومی ٹیم کی جانب سے ابرار احمد اور نسیم شاہ نے 3،3 صائم ایوب 2 جب کہ محمد نواز اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے سینیتمبا قیشیلے پہلا ایک روزہ میچ کھیل رہے ہیں، جو ممکنہ طور پر ڈیوالڈ بریوس کی انجری کے باعث ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ اوپنر لوان-ڈرے پریٹوریئس بھی اپنا پہلا ایک روزہ میچ کھیل رہے ہیں۔

پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر  پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز فیصل آباد میں کھیلی جا رہی ہے،ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ جلد وکٹیں لے کر جنوبی افریقا پر دباو ڈالیں گے۔مزید پڑھیں:ون ڈے سیریز سے قبل جنوبی افریقن ٹیم کو دھچکا