ون ڈے سیریز سے قبل جنوبی افریقن ٹیم کو دھچکا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل ہی جنوبی افریقا کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے جارح مزاج نوجوان بلے باز ڈیوالڈ بریوس کندھے کے پٹھوں میں کھنچاؤ کے باعث پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
وہ ہفتے کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
بریوس بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے پاکستان میں جنوبی افریقی میڈیکل ٹیم کے ساتھ بحالی کے عمل سے گزریں گے۔
ون ڈے سیریز کے لیے ان کے متبادل کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، پاکستان کی سدرا نواز بھی شامل