ایلون مسک کا ایمبر ہرڈ کےلیےبڑاسرپرائز

Nov 04, 2022 | 11:38:AM
فائل فوٹو
کیپشن: ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدتے ہی ایمبر ہرڈ نے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ٹویٹر کےمالک ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدتے ہی ہالی ووڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ  کو ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ غائب کرکےدھچکا دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر کا کنٹرول جیسے ہی ایلون مسک کے پاس گیا ہے تب سے کئی شوبز شخصیات نے اپنے اکاؤنٹس بند کرنا شروع کر دیے ہیں۔جن میں سے ہالی ووڈ کے مشہور اداکارایمبر ہرڈ کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہونے کی خبر سب سے پہلے یوٹیوبر میتھیو لیوس نے دی جو ’امبریلا گائے‘ کے نام سے ٹوئٹر پر موجود ہیں۔یوٹیوبر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ایمبر ہرڈ نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

یہ واضح نہیں کہ ایمبر نے اپنا اکاؤنٹ کب ڈیلیٹ کیا اور اس کی کیا وجوہات تھیں لیکن ممکنہ طور پر ایلون مسک ہی اس کی وجہ ہوں گے۔پچھلے ہفتے سے اب تک ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے والی شخصیات میں ٹونی بریکسٹن، اداکارہ شونڈا رائمز اور سابق ریسلر مِک فولی شامل ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Amber Heard (@amberheard)

یاد رہے کہ جانی ڈیپ سے طلاق کے بعد ایمبر ہرڈ 2016 سے 2018 تک ایلون مسک کے ساتھ تعلق میں تھیں۔