تجارتی خسارے اوردرآمدات میں اضافہ،اپریل میں 43.50فیصد بڑھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) پاکستان کےتجارتی خسارے اوردرآمدات میں بڑا اضافہ ہو گیا۔
اپریل میں ماہانہ بنیادوں پرتجارتی خسارہ 43.50 فیصد بڑھ گیا۔اپریل میں ماہانہ بنیادوں پردرآمدات میں28.41 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ ماہانہ بنیادوں پراپریل میں برآمدات میں 9.50 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،وفاقی ادارہ شماریات نے تجارتی اعدادوشمار پر رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق اپریل میں درآمدات 6 ارب 55 کروڑ30 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں ،اپریل میں تجارتی خسارہ 4 ارب 7 کروڑڈالرز سے زیادہ رہا، تجارتی خسارہ اپریل میں سالانہ بنیادوں پر 3.83 فیصد بڑھ گیا،اپریل میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 7.46 فیصد کا اضافہ ہوا.
ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر اپریل میں برآمدات میں 14.03 فیصد کا اضافہ ہوا،جولائی2025 تا اپریل 2026 تجارتی خسارہ 20.80 فیصد بڑھ گیا ،رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں تجارتی خسارہ 31 ارب 99 کروڑ ڈالرز رہا،رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں درآمدات میں 6.94 فیصد کا اضافہ ہوا،اسی مدت کے دوران درآمدات کا حجم 57 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہا۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ میں برآمدات میں 6.25 فیصد کی کمی ہوئی،مالی سال کے پہلے 10ماہ میں برآمدات کا حجم 25 ارب 21 کروڑ ڈالرز رہا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری