ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ڈیجیٹل لائسنس مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل لائسنس مینجمنٹ سسٹم کا اجرا عمران خان کے وژن کی عملی تعبیر ہے، نئے سسٹم کے تحت ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا اب مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگیا ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ خدمات کی ڈیجیٹائزیشن سے شہریوں کو سہولت میرٹ اور شفافیت یقینی ہوگی، ڈیجیٹل سسٹم صوبائی حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کی جانب اہم سنگ میل ہے،وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت ای گورننس، آن لائن سروس، ڈیجیٹل پیمنٹس بھی متعارف کروارہی ہے۔
علاوہ ازیں سہیل آفریدی کو بریفنگ دی گئی کہ پائلٹ پروجیکٹ کے تحت اب تک ہزاروں لرنر اور مستقل لائسنس جاری کیے جاچکے ہیں، اے آئی پر مبنی فیشل ریکگنیشن اور آن لائن میڈیکل سرٹیفکیٹ سسٹم کا حصہ ہیں۔
وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ کیو آر کوڈ ویری فکیشن اور مرکزی ڈیٹا بیس کی تیاری بھی مکمل کرلی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ نے دوسری شادی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی