مداحوں کا میدان میں نوٹ پھینک کر"رونالڈو "کیخلاف احتجاج، سوشل میڈیا تقسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لالیگا میچ کے دوران برازیل کے سٹار فٹبالر رونالڈو نزاریو کیخلاف مداحوں کے منفرد احتجاج نے سوشل میڈیا کو دو گروپوں میں تقسیم کردیا۔
رپورٹس کےمطابق لا لیگا میں پیش آنے والا واقعہ فٹبال دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، رئیل ویلاڈولڈ کے مداحوں نے اپنے ہی کلب کے صدر رونالڈو نزاریو کے خلاف انتہائی منظم اور ڈرامائی احتجاج ریکارڈ کروایا۔
میچ کے 12ویں منٹ میں ہزاروں مداحوں نے سٹیڈیم کے اندر 500 یورو کے تقریباً 60 ہزار سے زائد جعلی نوٹ میدان پر پھینکے، ان جعلی نوٹوں پر رونالڈو کی تصویر نمایاں تھی۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ نے قومی سلامتی کے سابق مشیرمائیک والٹز کو کیوں ہٹایا؟ وجہ سامنے آگئی
واقعہ کے بعد میچ کو کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا جبکہ سکیورٹی اہلکاروں کو میدان صاف کرنے کیلئے مداخلت کرنا پڑی۔
کلب کے مالک رونالڈو نزاریو پر بدانتظامی کے سنگین الزامات عائد ہیں جبکہ ٹیم کی حالیہ برسوں میں کارکردگی نہایتی مایوس کُن رہی ہے، اسی طرح کلب کی مالی حالت پر شدید تحفظات ہیں۔
دوسری طرف اس احتجاج پر سوشل میڈیا صارفین تقسیم نظر آئے۔