سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 

May 04, 2023 | 17:40:PM
سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 
کیپشن: سونا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رحجان جاری ہے، مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 29 ڈالر اضافہ ہو گیاجس کے بعد نئی قیمت 2044 ڈالر فی اونس ہو گئی ۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2600 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 225300 روپے ہو گئی ہے۔دس گرام سونے کی قیمت میں 2229 روپے ہو گئی ہے اور نئی قیمت 193158 روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات، کیس سماعت کیلئے مقرر