ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کا کیس: 27 اپریل کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

May 04, 2023 | 16:47:PM
ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات، کیس سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کا کیس میں 27 اپریل کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔

 چیف جسٹس پاکستان نے تین صفحات پر مشتمل حکمنامہ تحریر کیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی کوئی ہدایت نہیں کی، سیاسی جماعتوں کی جانب سے مذاکرات ان کی اپنی کوشش ہے، سپریم کورٹ کا 14 مئی کو انتخابات کروانے کا حکم اپنی جگہ برقرار ہے۔

تحریری حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ اٹارنی جنرل نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطوں سے آگاہ کیا، فاروق نائیک نے چیئرمین سینیٹ کے کردار سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا، سماعت کے دوران عدالت نے واضح کیا کہ مذاکرات سے متعلق کوئی حکم نہیں دے رہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کے حوالے سے کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی بنچ میں شامل ہوں گے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل ساڑھے 11 بجے کیس کی  سماعت کرے گا۔