اداکار توقیر ناصر پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین مقرر

May 04, 2023 | 16:32:PM
اداکار توقیر ناصر پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نامور اداکار توقیر ناصر کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کا چیئرمین بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق واسع چودھری پنجاب فلم سنسر بورڈ کے وائس چیئرمین ہوں گے،سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب علی نواز نے اس کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے،پنجاب فلم سنسر بورڈ کے عہدیداروں کی میعاد 2سال ہو گی۔

پنجاب فلم سنسر بورڈ میں 7 ارکان کا بھی انتخاب کیا گیا ہے،ارکان میں ڈاکٹر یونس بٹ،میاں امجد فرزند اور کنول نعمان شامل ہیں اس کے علاوہ مقصود احمد بٹ،جگن کاظم،خالدہ یوسف اورانجم رشید بھی ممبران میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہزاروں ملازمین کی پینشن روک دی گئی