کوائف جمع نہ کرانے پر ریلوے  ملازمین کی پینشن روک دی گئی

May 04, 2023 | 09:57:AM
 کوائف جمع نہ کرانے پر ریلوے  ملازمین کی پینشن روک دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ضروری کوائف جمع نہ کرانے پرکمرشل بینکوں نے  ریلوے کے 17ہزار ریٹائر ملازمین کی پینشن بند کر دی۔

ریلوے حکام کے مطابق بینکوں نے صرف ان لوگوں کی پینشن روکی ہے جنہوں نے لائف سرٹیفکیٹ، نو میرج سرٹیفکیٹ اور بائیو میٹرک تصدیق نہیں کروائی،قواعد کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کو ہرسال مارچ اور ستمبر میں ضروری کوائف بینکوں میں جمع کروانا ہوتے ہیں، پینشنرز یہ کوائف جمع کروائیں تاکہ ان کی پینشن بحال ہوسکے،اگرریٹائر ملازمین کوائف جمع نہیں کراتے کو  پینشن نہیں ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جلاؤ گھیراؤ ،پولیس تشدد کیس!عمران خان کو عدالت سے ریلیف مل گیا