پولیس  پر حملہ کا معاملہ،پرویز الٰہی کی 11 مئی تک عبوری ضمانت منظور 

May 04, 2023 | 12:23:PM
پولیس  پر حملہ کا معاملہ،پرویز الٰہی کی 11 مئی تک عبوری ضمانت منظور 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب  چودھری پرویز الٰہی کے گھر پولیس ریڈ کے دوران مزاحمت اور پولیس  پر حملہ کا معاملہ،عدالت نے پرویز الٰہی کی 11 مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس پر سماعت کی،چودھری پرویز الٰہی حاضری کیلئے عدالت کے روبرو پیش ہوئے،عدالت نے پرویز الٰہی کو50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا،وکلاء کی جانب سے پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت کی درخواست ضمانت دائر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو ایک اور بڑا دھچکا،اہم رہنماکے وارنٹ گرفتاری جاری