پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری

May 04, 2023 | 11:52:AM
پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مالاکنڈ کے جوڈیشل کمیشن مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ درگئی عدالت کی جانب سے مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے، وارنٹ گرفتاری دفعہ 204 کے تحت جاری کئے گئے جس کے مطابق مراد سعید کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا کہا گیا ہے،مراد سعید کے خلاف دفعہ 204 ضابطہ فوجداری کا وارنٹ جاری کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما پر دفعہ 124 اے، 153، 500، 504 اور 506 کے تحت 28 اپریل کو مقدمہ درج کیا گیا تھا،اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے ایک بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کرچکے ہیں کہ اب مراد سعید کی جان کو خطرہ ہے، کہا جا رہا ہے کہ پیچھے دہشت گرد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہزاروں  ملازمین کی پینشن روک دی گئی