پی سی بی نے ندیم خان کو ملازمت سے فارغ کردیا

May 04, 2023 | 09:45:AM
پی سی بی نے ندیم خان کو ملازمت سے فارغ کردیا
کیپشن: ندیم خان بطور مینجر پاکستان انڈر 19 ٹیم اور ممبر کرکٹ کمیٹی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد حماد) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ڈائریکٹر اکیڈمیز ویمن کرکٹ ندیم خان کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے۔

ندیم خان کو کچھ روز پہلے ڈائریکٹر اکیڈمیز ویمن کرکٹ کی ذمہ داری دی گئی تھی اور وہ پی سی بی میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور کوآرڈینیٹر سلیکشن کمیٹی کے ممبر بھی تھے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی کرکٹ کی ’ڈبلیوز کی جوڑی‘ کو آسٹریلیا میں اہم اعزاز سے نواز دیا گیا

رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں ڈومیسٹک سسٹم تبدیل ہونے کے بعد ندیم خان نے ملک بھر میں کوچز کی تقرری اور کئی اور اہم فیصلے کیے تھے، ڈائریکٹر ایچ آر سرینا آغا کے بعد وہ سابق دور کے دوسرے ڈائریکٹر ہیں جنہیں فارغ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ندیم خان بطور مینجر پاکستان انڈر 19 ٹیم اور ممبر کرکٹ کمیٹی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔