پاکستانی کرکٹ کی ’ڈبلیوز کی جوڑی‘ کو آسٹریلیا میں اہم اعزاز سے نواز دیا گیا

May 02, 2023 | 13:20:PM
پاکستانی کرکٹ کی ’ڈبلیوز کی جوڑی‘ کو آسٹریلیا میں اہم اعزاز سے نواز دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ سے جڑی ’ڈبلیو کی جوڑی‘ کیلئے آسٹریلیا میں اہم اعزاز دیا گیا ہے، سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کی رکنیت دے دی گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر سوینگ کے سلطان وسیم اکرم اور ان سوینگ یارکر سے ساری دنیا میں شہرت پانے والے وقار یونس کی جوڑی کے نام آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کی اعزازی رکنیت کر دی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل: افغان فاسٹ بالر اور بھارتی کھلاڑیوں میں تلخ کلامی

وسیم اور وقار کو یہ اعزاز پیر کے روز ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں دیا گیا اور یہ جوڑی پاکستان کی جانب سے یہ اعزاز پانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر ز ہیں۔ 

قبل ازیں ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز برائن لارا، بھارت کے سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی اور روی شاستری کو اس اعزاز سے نوازا جا چکا ہے۔