لاہور۔۔ برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی قتل

May 04, 2021 | 14:52:PM
لاہور۔۔ برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی قتل
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی کو قتل کردیا گیا۔

تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے دو نامزد ملزموں سمیت چار افراد کے خلاف لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔مقتولہ کے چچا محمد نذیر نے ایف آئی آر میں بتایا کہ ماہرہ ذوالفقار کے والد لندن میں رہتے ہیں اور وہ لاہور میں اپنے دوستوں کے ساتھ رہتی تھی، مقدمے میں نامزد ملزمان مقتولہ ماہرہ ذوالفقار سے شادی کرنا چاہتے تھے، اسے اس کے دوستوں ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ نے قتل کیا۔ماہرہ ذوالفقارکی پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق ماہرہ کی گردن کے نزدیک گولی لگی ہے اور جسم پر بھی زخم کے نشان پائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  لائیو شو ۔۔اداکارہ نوشین شاہ نےعامر لیاقت کی کلاس لے لی