جنگ کے دوران پی آئی اے متحدہ عرب امارات کیلئے روزانہ 2 فلائٹس آپریٹ کرےگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) متحدہ عرب امرات کے بار بار ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے حملوں کی زد میں آنے کے سبب متحدہ عرب امارات کے شہروں سے دنیا بھر کے لئے فلائٹس کی تعداد بہت محدود کر دی گئی ہے۔ پی آئی اے کو جنگ کے دوران پی آئی اے متحدہ عرب امارات کیلئے روزانہ 2 فلائٹس آپریٹ کرنے کی اجازت ملی ہے۔ اس سے پہلے پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات کے لئے اپنے فلائٹ آپریشن بند کر دیئے تھے۔
کراچی میں پی آئی اے کے حکام نے کنفرم کای ہے کہ ان کو متحدہ عرب امارات کے لیے روزانہ دو فلائٹس آپریٹ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
پی آئی اے روزانہ ایک فلائت دبئی اور ایک ابو ظبی کے لیے آپریٹ کرنے کا آغاز کر چکی ہے۔
سعودی عرب بھی ایران کے میزائل حملوں کی زد میں آیا ہے لیکن ریاض اور مدینہ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔
دمام کیلئے پروازیں بحرین پر میزائل حملے کے بعد فی الحال روک دی گئی ہیں۔
سعودی عرب کیلئے پروازیں بحیرہ عرب سے چکر کاٹ کر یمن کے راستے پہنچ رہی ہیں، یورپ اور کینیڈا کیلئے پروازیں افغانستان کے علاقے واخان اور تاجکستان سے ہو کر جارہی ہیں۔