امریکی فوج کو ہتھیاروں کے ذخیرے کی کمی کا سامنا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فوج کو ہتھیاروں کے ذخیرے کی کمی کا سامنا ہے۔ صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز ہتھیاروں کے لا محدود ذخائر کا دعویٰ کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر دفاعی کمپنیوں کے ایگزیکٹیوز سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں، ملاقات میں اسلحہ سازی کی رفتار تیز کرنے پر بات کی جاسکتی ہے۔
نائب وزیر دفاع 50 ارب ڈالر کے اضافی بجٹ کی تیاری کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
رپورٹ کے مطابق ریتھیون کمپنی ٹوماہاک میزائلوں کی پیداوار ایک ہزار سالانہ تک بڑھانا چاہتی ہے۔
دفاعی کمپنیوں پر دباؤ ہے کہ وہ شیئرہولڈرز کو منافع دینے کے بجائے پیداوار بڑھانے پر توجہ دیں۔