لاہور میں بارش ؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

شہرقائد کا فضائی معیار بدستور خراب، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 12 ویں نمبر پربراجمان 

Mar 04, 2026 | 09:34:AM
لاہور میں بارش ؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین،اقصیٰ شیخ، ثمرہ فاطمہ)لاہورمیں بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی۔
شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17اورزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سنٹی گریڈریکارڈکیاگیاہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے،درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچاہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری اور کم سے کم 17 ڈگری رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 24 فیصد ہے،پانچ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق  آنے والے دنوں میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی بھی دیکھنے میں آئے گی۔
آلودہ ترین شہروں میں لاہور بدستور پہلے نمبر پرہے اورشہر میں آلودگی کی شرح 294 ریکارڈکی گئی ہے۔

دوسری طرف  محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم ہے اوردرجہ حرارت 33 ڈگری تک جانےکا امکان ہے،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 22ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیاہے،ہوا میں نمی کا تناسب80فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ کا 4 ممالک پر ویزا پابندیاں عائد کرنےکا اعلان
اے کیو آئی کے مطابق شہر کا فضائی معیار بدستور خراب ہے اورکراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 12 ویں نمبر پربراجمان ہے،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 127 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈکی گئی ہے۔